اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں آمداورشورشرابے میں ایک موقع پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے اپنا جوتا نکال لیا لیکن ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے حکومتی رکن نے انہیں جوتا پی ٹی آئی کی جانب پھینکنے سے منع کیا۔
ساتھی رکن کی طرف سے روکے جانے کے بعد عابد شیرعلی کو کچھ خیال آگیا اور جوتا نیچے پھینک دیا تاہم انہیں مائیک کے بغیر بولنے سے مشکل سے منع کیا گیا، وہ اپنی نشست سےبار بار اٹھ جاتے تھے ۔










