Wednesday, 21 December 2016

’’گوگل،ٹویٹر اور فیس بک نے ان 50 افراد کو قتل کروایا‘‘



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال جون میں امریکی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 50افراد ہلاک اور 53زخمی ہو گئے تھے۔ اب اس واقعے میں ہلاک شدگان کے لواحقین نے گوگل، ٹوئٹر اور فیس بک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ لواحقین کا موقف ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے ان سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے عمر متین کو شدت پسندی کی طرف راغب کیا، لہٰذا یہ کمپنیاں شدت پسندی کے فروغ میں معاونت کی مرتکب ہوئی ہیں۔ اس لیے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ مشی گن کے مشرقی ڈسٹرکٹ کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے اور واقعے میں ہلاک ہونے والے تین افراد تیوین کراسبے، جیویئر جارج ریز اور جوان ریمن گیوریرو کے لواحقین اس مقدمے کے مدعی ہیں۔ درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ”تینوں ویب پلیٹ فارمز نے داعش کے شدت پسندوں کو اکاﺅنٹ بنانے کی اجازت دی جن کے ذریعے وہ اپنا شدت پسندانہ پراپیگنڈہ کرتے ہیں، فنڈز جمع کرتے ہیں اور نئے لوگوں کو اپنی تنظیم میں بھرتی کرتے ہیں۔ اگر ٹوئٹر، فیس بک اور گوگل(یوٹیوب)نہ ہوتیں تو داعش چند سالوں میں کبھی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم نہ بن پاتی۔شدت پسند تنظیم اپنا پراپیگنڈہ مواد ان ویب سائٹس پر پوسٹ کرتی ہے اور یہ کمپنیاں اس مواد سے حاصل ہونے والی آمدنی میں داعش کے ساتھ حصہ دار ہوتی ہیں۔“

باہر جانے میں پاک فوج اور راحیل شریف نے مدد کی :پرویز مشرف

لندن(آن لائن)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے ملک سے باہر جانے میں پاک فوج اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میری مدد کی ، فوج ابھی بھی میری حمایت کرتی ہے کیسے ہو سکتا ہے کہ فوج مجھے بھول جائے ، تحریک انصاف کی مقبولیت پانامہ کیس کے فیصلے پر منحصر ہے ، آصف زرداری اب حکومت کے خلاف حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ، ملک میں (ن) لیگ اور پی پی کے علاوہ تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ، انصاف کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم تبدیل کیا جائے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’تکرار ‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت پانامہ کیس کے فیصلے پر منحصر ہے ،کیسے ہو سکتا ہے فوج بھول جائے ، فوج میں ابھی بھی میری حمایت ہے ، میرے لک سے باہر جانے میں فوج اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدد کی، آصف زرداری اب حکومت کے خلاف اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے،پیپلزپارٹی حقیقی اپوزیشن بن سکتی ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ (ن) لیگ اور پی پی کے علاوہ کوئی تیسری نیشنل قوت کی ضرورت ہے ، کراچی کو زبانوں کی تقسیم سے پاک کرنے کی ضرورت ہے اورمیری ہمدردیاں مہاجرین کے ساتھ ہیں مگراس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ایم کیو ایم سنبھالنا چاہ رہا ہوں بلکہ میں تمام چھوٹی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے ایک نیشنل لیول کی تیسری سیاسی قوت تیار کرنا چاہ رہا ہوں تاکہ 2018کے الیکشن میں (ن) لیگ اور پی پی کو ٹکر دے سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ایماندار آدمی ہیں اور کوشش کرتے ہیں اچھا کام کریں،سیکیورٹی لیکس کی خبر پر ایکشن ہونا چاہیے۔ سابق صدر نے کہا کہ کشمیر ی حریت پسند ہیں دہشت گرد نہیں ہیں،کشمیری آزادی کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جن میجر جنرلز کو ہٹانے کا کہا ان کا نام نہیں بتا سکتا ، دونوں افسران اب ریٹائر ہو چکے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ (ن) لیگ کے وزراء کو پانامہ کیس سے الگ رہنا چاہیے کیونکہ یہ کیس شریف خاندان کا ذاتی معاملہ ہے ،شریف خاندان کے قطر سے رابطے تھے مگر ان کا زیادہ تعلق ان کے ساتھ 2008کے بعد بنا ۔ نوازشریف کو رہا کروانے میں قطر کا کوئی رول نہیں تھا،انصاف کا تقاضہ ہے کہ وزیراعظم تبدیل ہونا چاہیے کیونکہ پوری دنیا میں ان کو کرپٹ کہا جا رہا ہے ۔

عابد شیر علی نے پی ٹی آئی ارکان کی جانب پھینکنے کیلئے جوتا اتارلیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں آمداورشورشرابے میں ایک موقع پر وزیر مملکت عابد شیر علی نے  اپنا جوتا نکال لیا لیکن ان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے حکومتی رکن نے انہیں جوتا پی ٹی آئی کی جانب پھینکنے سے منع کیا۔

ساتھی رکن کی طرف سے روکے جانے کے بعد عابد شیرعلی کو کچھ  خیال آگیا اور جوتا نیچے پھینک دیا تاہم انہیں مائیک کے بغیر بولنے سے  مشکل سے منع کیا گیا، وہ اپنی نشست سےبار بار اٹھ جاتے تھے ۔ 

کلبھوشن یادیو حاضر سروس بھارتی افسر،شواہد اکٹھے کررہے ہیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو حاضر سروس بھارتی افسر،اس بارے مزید شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے بارے میں ڈوزئیر تیاری کے آخری مراحل میں ہے، شروع میں اس کی ویڈیو جاری کی، جلد مزید اطلاعات آئیں گی۔
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ میں آواز اٹھائی ہے،بھارت ایل اوسی پرفائرنگ کا جوازدیتا ہے کہ سرحد پارسے دہشت گرد آرہے تھے،پڑوسی جس طرح دہشت گردی کی حمایت کررہا ہے اسے سامنے لانا زیادہ اہم ہے۔
مشیر خارجہ اور سیکریٹری خارجہ نے ان خیالات کا اظہار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا،سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ کلبھوشن یادیو کے بارے میں تحقیقات ہو رہی ہیں،میں نے کہا اضافی معلومات چاہییں، میڈیا نے اسے شواہد کہہ کر رپورٹ کیا۔

دورے کی دعوت قبول، بوسنیا کے ہم منصب سے دفاع ،صنعت ،تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو ہوئی :وزیراعظم نواز شریف 
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سوال اٹھایا کہ کلبھوشن مارچ میں گرفتار ہوا، اتنا عرصہ گزرگیا ہے، ہمارا کیس کمزور ہو رہا ہے۔
سرتاج عزیز نے بتایا کہ ہمارا کیس ہرگزکمزور نہیں، کلبھوشن ایک حاضر سروس افسر ہے، اس سے واضح ہے کہ بھارت مداخلت کر رہا ہے، کیس کے ڈوزئیر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے، شروع میں اس کی ویڈیو جاری کی، جلد مزید اطلاعات آئیں گی۔
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کے دوران 45 شہری شہید ہوئے، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل کو تحریری طور پرآگاہ کیا ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں مداخلت نہیں اس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہےکہ ہم افغانستان میں تشدد نہیں چاہتے، پاکستان میں بیٹھ کرایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ان نیٹ ورکس کا زیادہ حصہ افغانستان میں ہی ہے۔

سپریم کورٹ سے بہت مایوس ہوا ہوں:عمران خان






اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں سپریم کورٹ سے بہت مایوس ہوا ہوں، سپریم کورٹ نے خود کہا تھا کہ وہ جلد فیصلہ دینا چاہتے ہیں مگر جب 3 گھنٹے کی سماعت باقی رہ گئی تو جنوری تک اگلی سماعت ملتوی کر دی گئی ، ہم 2017ء میں انتخابات کی پوری تیاری کر رہے ہیں ،وزیر اعظم کے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے بیانات میں تضاد ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’اب تک نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’ٹو نائٹ وِد فریحہ ‘‘میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ہم نے انصاف کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر ہمیں انصاف نہیں ملا، 2014ء میں بھی ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے تھے مگر مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں ہمیں دھرنا دینا پڑا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پانامہ کیس میں بھی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے ٹی او آرز پر ہمیں لٹکائے رکھا گیا، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ وزیر اعظم کے جواب نہ دینے تک پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے کیونکہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں، گلف سٹیل مل جب فروخت کی گئی تو وہ 26 لاکھ درہم خسارے میں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اسمبلی میں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں مگر وہ انہیں کہیں بھی پیش نہیں کرتے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاست میں مقصد حاصل کرنے کیلئے بعض سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں ،ہم پارلیمنٹ میں بھی وزیر اعظم سے جواب لینے گئے، وزیر اعظم کے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ سے بہت مایوس ہوا ہوں کیونکہ صرف 3 گھنٹے کی سماعت باقی رہ گئی تھی اور سپریم کورٹ نے خود کہا تھا کہ وہ جلد فیصلہ کرنا چاہتی ہے مگر جب فیصلے کا وقت آیا تو سماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بھارت جانے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ بھارت میں سرتاج عزیز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا گیا ان کی جگہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں کسی سفارتکار کو بھیجنا چاہیے تھا ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے اندر پانامہ کیس پر دو مختلف آراء پائی جاتی ہیں ، ایک گروپ پانامہ کیس کو بارگین کر کے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسرا گروپ پانامہ کیس پر شفاف تحقیقات چاہتا ہے جن میں اعتزاز احسن بھی شامل ہیں جبکہ نیب میں خورشید شاہ کا کیس موجود ہے اور حکومت بھی اس کو دبائے بیٹھی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ سپریم کورٹ کی سماعت میں بہت سی چیزیں کھل کر سامنے آئی ہیں ، ہم پانامہ کیس جیت چکے ہیں، ثابت ہو گیا کہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر گیا۔ 2017ء میں عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ہم 2017ء میں انتخابات کی پوری تیاری کر کے بیٹھے ہیں، انتخابات 2018ء میں ہوں یا 2017ء میں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم ہر وقت تیار ہیں۔

چینی سفارت کار ”سی پیک“کے خلاف پراپیگنڈے کے مقابلے کیلئے میدان میں آگئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی سفارت کار ”سی پیک“کے خلاف پراپیگنڈے کے مقابلے کیلئے کھل کر میدان میں آگئے،سوشل میڈیا کاسہارا بھی لے لیا۔
پاکستان میں تعینات چینی سفارت کار عام طور پر”خاموش“سفارتکاری پر عمل پیرا رہے ہیں لیکن چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر عمل درآمد میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ یہی چینی سفارت کار سوشل میڈیا پر اس کے دفاع کے لیے کافی متحرک ہوئے ہیں،اسلام آباد میں تعینات چین کے سفارت کار محمد لیچیان چاﺅ نے ٹوئٹر پر اپنا تعارف میں لکھا ہے کہ اگر آپ کو چین یا سیپیک سے متعلق معلومات چاہیے تو مجھے فالو کریں،مئی 2010 سے شروع کیے گئے اس چینی اہلکار کے اکاونٹ کی ٹائم لائن اگردیکھیں تو اس پر بھرپور انداز میں راہداری منصوبے سے متعلق ٹویٹس اور شائع ہونے والی خبروں کی تردید یا وضاحت کی گئی ہے۔
ناصرف سوشل میڈیا بلکہ چینی سفیر سیمینارز اور اسلام آباد میں قائم مختلف تھنک ٹینک کے ذریعے بھی آج کل راہداری کے بارے میں ہونے والے”منفی پروپیگنڈا“کو زائل کرنے کی کوشش میں مصرف دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں :وزیراعظم نواز شریف کادعویٰ




سرائیوو( آن لائن )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے ،ہم نے القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے خطرے کو موثر طور پر نمٹا یا ہے ۔بوسنیا کے دورے پر موجود وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمانی گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے القاعدہ اور ٹی ٹی پی کی آماجگاہوں اور محفوظ ٹھکانوں کو ختم کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے کو ختم کرنے کا مکمل عزم کیے ہوئے ہیں ۔ بھارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے تمام تنازعات کا حل پر امن طریقے سے چاہتاہے ۔






Thursday, 15 December 2016

Chiniot Bad Condition Green Belt

News For Chiniot Kisan

Wednesday, 14 December 2016

Molana Tariq Jameel In Fast University Chiniot/Faisalabad - Part 2

Molana Tariq Jameel In Fast University Chiniot/Faisalabad - Part 1

Good News For Chiniot Kisan

Chiniot Incom Tex Notices

Chiniot Court Activity Report By Majid Bilal

Friday, 2 December 2016

Fake doctors in Chiniot become enemy of people helth

Police riding school Faisalabad becomes hub of issues

Donkey carts being used to transport documents of court in Jhang

Children of Jhang un provided with Play grounds and play on train line

Child labour continues in Faisalabad, administration inactive

Child labour continues in Faisalabad, administration inactive

13 years old died after falling down in Well

13 years old died after falling down in Well

2 Day sports festival starts in Chanab college Chiniot

Naat competetion held at DPS Faisalabad

Lift of DHQ Faisalabad awaits room to fix

PP 78 Elections, Jhang becomes Maidan e Jang